ایکشن کمیٹی

جھوٹے الزامات، خود ساختہ ہوائی فائرنگ اور پھر عمر نذیر کی جانی نقصان نہ ہونے کی تصدیق، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے نیا بیانیہ تراشنا شروع کر دیا

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج ناکام ہونے پر جھوٹے پروپیگنڈوں پر اترآئی، ہفتہ کے روز صبح نماز فجر کے وقت ہوئی فائرنگ کرکے فورسز پر الزام ڈالنے کی کوشش کی اور سوشل میڈیا پر الزامات کی بھی بوچھاڑ کی۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا آدھے گھنٹے میں ہی دم توڑ گیا ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر عمر نذیر کشمیری نے خود فیس بک پر پوسٹ کی فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا، لوگ دھرنے میں پہنچ چکے ہیں۔


دوسری طرف کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں سے سوشل میڈیا پر فورسز کیخلاف پروپیگنڈا کیا کہ نماز فجر کے وقت کریک ڈائون کیا گیا ہے اور شدید فائرنگ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کسی قسم کی فائرنگ فورسز کی جانب سے نہیں کی گئی، فورسز کے اہلکار دھرنے کو سکیورٹی فراہم کررہے ہیں جبکہ احتجاج میں مظاہرین کی تعداد کم ہونے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر پروپیگنڈا میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے ریاست بھر میں احتجاج ناکام ہونے پر روالاکوٹ میں دھرنا دیا ہواہے اور کل 5جولائی بروز اتور ریاست گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نماز فجر کے وقت فائرنگ کا مطلب صرف لوگوں کو اشتعال دلانا تھااور خود معصوم بننے کی کوشش تھی لیکن کالعدم ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کی چالیں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں اور ان پر قانون کا شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی کوشش ہے کہ فورسز پر الزامات لگا کر اور معصوم بننے کا پروپیگنڈا کرکےلوگوں کو متوجہ کیا جائے لیکن اب عوام ان کے جھانسے میں آنیوالے نہیں، شرپسند اپنے انجام کو پہنچیں گے۔