شاہ غلام قادر اشارہ کریں تو کسی کو بھی الیکشن مہم نہیں چلانے دینگے ، چوہدری شفقت کی دھمکی

وادی نیلم(کشمیر ڈیجیٹل ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن مظفرآباد چوہدری شفقت نے کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر جماعت شاہ غلام قادر پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کا حملہ قابل مذمت ہے ۔

چوہدری شفقت کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر پر پیپلزپارٹی کے جیالوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت قاتلانہ حملہ کیا جس کی وادی نیلم کے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اشتعال انگیزی کا معاملہ ،عاشق فردوسی کے گرد شکنجہ مزید سخت، اشتہاری قرار

انہوں نے کہا کہ صدر پارٹی شاہ غلام قادر نے ناخوشگوار واقعہ کے بعد بھی تحمل کا مظاہرہ کیا اور کارکنوں سے پرامن رہنے کی ہدایت کی۔ شاہ غلام قادر اگر اشارہ کریں گے تو وادی نیلم میں کوئی بھی الیکشن مہم نہیں چلا سکے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری شفقت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں نے خواتین کو بھی جمع کرلیا اور پہاڑی پر کھڑے ہوکر پتھرائو کرنے لگے تاہم پولیس اہلکاروں نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بغیر کسی جانی نقصان کے لوگوں سے شاہ غلام قادر کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر میدان جنگ بن چکا، نئی دہلی پاکستان اور چین سے تعلقات بہتر بنائے،محبوبہ مفتی

چوہدری شفقت کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے گھنائونے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، 2016کی طرح پیپلزپارٹی کو دونوں حلقوں سے ایک بار پھر شکست فاش ہوگی اور شاہ غلام قادر ایک بار پھر اسمبلی میں پہنچیں گے ۔