میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)مسلسل غیر سنجیدہ بیانات، جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ اور عوام میں اشتعال انگیزی کے الزامات کے تحت عاشق فردوسی کے خلاف قانونی کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ایران کی محبت باہمی،پیار نہ ہوتا تو پاکستان کی ثالثی قبول نہ کرتے،اسماعیل بقائی
ذرائع کے مطابق درج ایف آئی آر کے تحت ملزم کی گرفتاری کیلئے متعدد کوششیں کی گئیں، تاہم عدم دستیابی پر عدالت سے دفعہ 204 ضابطۂ فوجداری کے تحت وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے۔
وارنٹ کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر 3 جولائی 2026 کو دفعہ 87 کے تحت اشتہار جاری کرتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن،جہلم ویلی میں امیدواروں کی دستبرداری کا سلسلہ جاری
ذرائع کے مطابق اگر ملزم آئندہ بھی عدالت میں پیش نہ ہوا تو قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
جس میں چالان کی تکمیل، جائیداد کی ضبطی، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بندش سمیت دیگر قانونی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔




