جموں(کشمیر ڈیجیٹل)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع سانبہ میں سرحدکے قریب سے پاکستان کے جھنڈے اور نام والا غبارہ ملنے کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گھگوال سیکٹر کے گائو ں پلاونامیں پی آئی اے کے طیارے کی شکل والا غبارہ جس پر غبارے پر پاکستان کا جھنڈہ بھی موجود ہے کھیتو ں سے برآمد ہوا ۔
گائوں کی ایک خاتون نے کھیتوں میں موجود اس غبارے کی نشاندہی کی۔ مقامی لوگوں پولیس چوکی گھگوال کو غبارے کی موجودگی کی اطلاع دی۔پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر غبارے کو قبضے میں لے لیا۔پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سرحدی علاقوں میں پاکستان کے جھنڈے والے غبارے ملنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ بھارتی ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
باغ، دیسی گھی کی آڑ میں بڑا فراڈ بے نقاب، فیکٹری سیل ، مالک گرفتار کرلیا




