عوام

وادی نیلم کے عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد کر دیا، افواجِ پاکستان کے حق میں زندہ باد ریلی

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل ) وادی نیلم کے عوام نے کالعدم آزادکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی بیانیے کویکسر مسترد کردیا ۔

نیلم کے عوام نے اسی سلسلے میں ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام میں ملک خداداد پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کے اظہار کیلئے آج پاکستان ہمیشہ زندہ باد ریلی نکالی جس میں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کی ۔

کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں اس وقت تمام بازار کھلے ہیں اور کارکیٹون کی روبقیں مکمل طور پر بحال ہیں اور یہاں کی عوام کے کالعدم ایکشن کمیٹی کو احتجاجی بیانیے کو مسترف کر دیا ہے ۔

شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی کے شرکاء اور مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی نیلم کے عوام کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہماری بقا، سلامتی اور مستقبل صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے ہینڈلر کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی پرانی ویڈیو شیئر کر کے انتشار پھیلانے لگے

انہوں نے واضح کیا کہ بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر خطے کے امن کو خراب کرنے اور عوام کو ریاست اور سکیورٹی اداروں کے خلاف اکسانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

شرکا ء کا کہنا تھا کہ وادی نیلم کے باشعور عوام ایسے کسی بھی منفی پروپیگنڈے اور ملک دشمن ایجنڈے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول (LOC)پر کشمیری عوام کے تحفظ اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کے عوام اپنی افواج اور ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر کالعدم ایکشن کمیٹی کی حمایت میں پروپیگنڈا کرنیوالی بھارتی خاتون بے نقاب

یہ ریلی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہر سازش وادی نیلم کے عوام کی حب الوطنی کے سامنے ناکام ہو چکی ہے۔