پشاور(کشمیرڈیجیٹل)خیبر پختونخوا کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے باعث مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔
بس حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیااور وہاں کی فضاء سوگوار ہوگئی ۔ امدادی اداروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پرفوری پہنچ گئیں۔
دشوار گزار اور پہاڑی علاقے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں، تاہم زخمیوں اور متاثرین کو نکالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوات ایکسپریس وے پر ہولناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار وین بس سے ٹکراگئی، 16 مسافر جاں بحق
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں 40بتائی جا رہی ہےجبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج معالجہ دیا جا رہا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننےکیلئےتحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری، دشوار گزار سڑک یا گاڑی پر سے ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہونے کے باعث پیش آیا ، تاہم حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے ،سکیورٹی ذرائع
مقامی افراد نے بھی ریسکیو اہلکاروں کیساتھ ملکر امدادی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا۔ انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اور زخمیوں کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔




