بھارت

بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے ،سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے اندرونی مسائل سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے پورے خطے، بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہندوتوا نظریہ اور ریاست کی ناکامی:
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ایک ہندوتوا زدہ اور ناکام ریاست بن چکا ہے۔ بڑھتی ہوئی مذہبی شدت پسندی اور عدم برداشت نے اس کے سیکولر چہرے کو مسخ کر دیا ہے، جبکہ ‘اکھنڈ بھارت’ کا خواب اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔
فوجی و معاشرتی تنزلی:
سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارتی فوج بی جے پی کی متشدد سیاست کی نذر ہو چکی ہے۔ معاشرتی تقسیم کے باعث شائننگ انڈیا کا نعرہ محض ایک ڈھکوسلہ ہے اور یہ ریاست درحقیقت ایک ‘پولیس اسٹیٹ’ ہے جہاں آزادیِ رائے اور پریس پر سخت ریاستی کنٹرول ہے۔
اقلیتوں پر ظلم اور قتلِ عام کا خدشہ:
سکیورٹی ذرائع کے بیان کے مطابق بھارت میں اقلیتوں (بالخصوص مسلمانوں) پر ہونے والے مظالم کے باعث دنیا کے سب سے بڑے قتلِ عام کا خدشہ ہے، جس کی شدت غزہ سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ مسلمانوں کے لیے زندہ رہنے کی شرط ہندوتوا سوچ کے سامنے وفاداری ثابت کرنا بن چکی ہے، جو ملک کی مزید تقسیم کا سبب بن سکتا ہے۔
مقبوضہ کشمیر اور فالس فلیگ آپریشنز:
بیان میں کہا گیاہے کہ  مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی بن چکا ہے جہاں ہر 7 سے 8 افراد پر ایک فوجی تعینات ہے۔ بھارت وہاں جاری آزادی کی تحریکوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر فالس فلیگ آپریشنز کا الزام لگاتا ہے۔
پاکستان مخالف بیانیہ:
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہندوتوا کے پیروکار ایک مضبوط اور معتدل پاکستان کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، اسی لیے بھارتی میڈیا اور سیاست دان مسلسل پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف بیانیہ بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرکردہ لیڈر شپ بھارتی ایجنڈے پر عمل پیراہے ، ریاست پاکستان اور اس کی عوام بھارت سے نہ کبھی مرعوب تھے اور نہ ہی کبھی ہوں گے۔