اسلام آباد؛سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیساتھ ہی کئی اہم رہنمائوں نے بھی استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ مزید کئی رہنما بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار ہیں۔
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات کرکےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں استحکام پاکستان پارٹی حکومت بنائے گی، تنویر الیاس نے بڑا دعویٰ کردیا
ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی، ممبر اسمبلی ڈاکٹر نثار انصر ابدالی ، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشیدنے بھی ا ستحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ۔
دوسری طرف آزاد کشمیر سے سابق وزیرطاہرکھوکھر، سابق صدارتی مشیر ، مظفر آباد حلقہ کوٹلہ سے امیدوار سردار تبارک ، خاتون رکن اسمبلی تقدیس گیلانی، کراچی سے پیپلز پارٹی کے رہنما مقبول گجر، شرقی باغ سے امیدوار اعجاز کھٹانہ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس سے قبل بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنماملک ذوالفقار اور پیپلزپارٹی کے رہنما ملک یوسف بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 24سے48گھنٹوں میں اہم رہنما استحکام پاکستان پارٹی میںشمولیت اختیا کریں گےا ور ہماری مختلف پارٹیوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بھی بات چیت چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک یوسف استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ،چوہدری یاسین کے مدمقابل ٹکٹ جاری
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنمائوں سے رابطے کئے ہیںجنہوں نے شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےمسلم کانفرنس سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے کچھ رہنما بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔




