اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے آئندہ قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کر دی ہے ، حلقہ بھمبر سٹی میں پارٹی نے کوئی امیدوار نامزد نہیں کیا جبکہ سدھنوتی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے مولانا سعید یوسف کو سپورٹ کیا جا رہا ہے، حلقہ غربی باغ سے اتحاد کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے راجہ مبشر اعجاز کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں میں ایل اے1 ڈڈیال سے محمد افسر شاہد، ایل اے2 چکسواری سے چوہدری قاسم مجید، ایل اے3میرپور سٹی سے چوہدری یاسر سلطان، ایل اے4کھڑی شریف سے صہیب ارشد، ایل اے5برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر الیکشن، انتخابی مہم کے دوران ہر ضلع کا دورہ کرونگا، بلاول بھٹو
ایل اے6سماہنی سے خضر رحمان راجہ جبکہ ایل اے7بھمبر سٹی کی نشست خالی رکھی گئی ہے ۔ایل اے8کوٹلی راج محل سےملک ظفر اقبال، ایل اے9نکیال سے چوہدری جاوید اقبال بدھانوی، ایل اے10کوٹلی سٹی سے چوہدری محمد یاسین ، ایل اے11سہنسہ سے چوہدری محمد اخلاق، ایل اے12چڑہوئی سے چوہدری محمد یاسین کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایل اے 13کھوئیرٹہ سے محمد ولید انقلابی، یل اے14غربی باغ سے راجہ مبشر اعجاز، ایل اے15وسطی باغ سے سردار ضیاءاالقمر ، ایل اے16شرقی باغ سے سردار قمر الزمان خان، ایل اے17حویلی سے فیصل ممتاز راٹھور، ایل اے18عباس پور سے سردار امجد یوسف خان، ایل اے19ہجیرہ سے سردار سعود صادق، ایل اے20پونچھ (علی سوجل) سے سردار محمد یعقوب خان امیدوار ہوں گے۔
ایل اے21راولاکوٹ سٹی سے سردار عابد حسین عابد ، ایل اے22 تھوراڑ سے سردار احمد صغیر جبکہ ایل اے-23 پونچھ و سدھنوتی (پلندری) سے مولانا سعید یوسف کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے تحت امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایل اے24 پونچھ و سدھنوتی (بلوچ) سے فہیم اخترربانی ، ایل اے25 وادی نیلم سے میاں عبدالوحید، ایل اے26 وادی نیلم سے بھی میاں عبد الوحید، ایل اے27 کوٹلہ سے سردار محمد جاوید ایوب ، ایل اے28 لچھرات سے سید بازل علی نقوی، ایل اے29 مظفرآباد سٹی سے سردار مختار احمد خان، ایل اے30 ہٹیاں/دوپٹہ سے مبشر منیر اعوان، ایل اے31 مظفرآبادکھاوڑہ سے چوہدری لطیف اکبر، ایل اے32چکار سے محمد اشفاق ظفر اور ایل اے33لیپہ سے دیوان علی خان چغتائی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے ٹکٹوں نے انتخابی پانسہ پلٹ دیا، کئی حلقوں میں معرکے کا نقشہ بدل گیا
مہاجرین کی نشستوں پر ایل اے-34 جموں-1 (پنجاب/سندھ/بلوچستان) سے چوہدری عبدالقدیر چوہان، ایل اے-35 جموں-2 (گوجرانوالہ) سے محمد آصف، ایل اے-36 جموں-3 (سیالکوٹ) سے احسن اسماعیل، ایل اے-37 جموں-4 (نارووال) سے شاہین کوثر ڈار، ایل اے-38 جموں-5 (گجرات) سے راجہ شاہد اقبال، ایل اے-39 جموں-6 (جہلم/راولپنڈی) سے چوہدری فخر زمان، ایل اے-40 ویلی-1 (سندھ/بلوچستان) سے عامر عبدالغفار، ایل اے-41 ویلی-2 (لاہور ڈویژن) سے غلام عباس میر، ایل اے-42 ویلی-3 (ملتان، ساہیوال) سے محمد عاصم شریف، ایل اے-43 ویلی-4 (راولپنڈی) سے جاوید بٹ، ایل اے-44 ویلی-5 (راولپنڈی/اسلام آباد) سے محمد راشد اسلام اور ایل اے-45 ویلی-6 (خیبر پختونخوا) سے عبدالماجد خان کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔




