سردار تنویر الیاس ،نثار انصر ابدالی،علی شان سونی آئی پی پی میں شامل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل۔سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سےاسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا علی شان سونی، سابق وزیرصحت نثار انصر ابدالی سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونیم سابق وزیر صحت نثارانصر ابدالی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے۔استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طاہر ایوب لون کا ٹی ایل پی پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

عبدالعلیم خان نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار تنویر الیاس اور ساتھیوں نے عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی مفلر پہنایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جگر کی صحت اور کافی کا استعمال: نئی سائنسی تحقیق میں حیران کن انکشافات

رہنماؤں کی شمولیت کے بعد آزاد کشمیر میں استحکام پاکستان پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رہنماؤں کی شمولیت کو پارٹی اپنی عوامی مقبولیت اور تنظیمی مضبوطی میں اضافے کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید بھی اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ۔