طاہر ایوب لون کا ٹی ایل پی پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل )آزادکشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی،مختلف سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کا پارٹیاں تبدیل کرنے اور آزادالیکشن لڑنے کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق حلقہ ایل اے 3 میرپور ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما وامیدوار اسمبلی خواجہ طاہر لون نے ٹی ایل پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جگر کی صحت اور کافی کا استعمال: نئی سائنسی تحقیق میں حیران کن انکشافات

امیدوارحلقہ ایل اے3 خواجہ طاہر ایوب لون نے اپنے بیان میں کہا کہ چونکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں ہے

امیدوارحلقہ ایل اے3 خواجہ طاہر ایوب لون کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی بطور سیاسی جماعت رجسٹر نہ ہونے کے باعث اپنی انتخابی مہم ٹی ایل پی کے پلیٹ فارم سے شروع نہیں کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم کانفرنس کا سعود مختار کو حلقہ ایل اے-34 جموں 1 سے پارٹی ٹکٹ جاری

انہوں نے کہا کہ وہ ایک محبِ وطن کشمیری اور پاکستانی ہیں، قانون اور آئین کی مکمل پاسداری پر یقین رکھتے ہیں اور تمام قانونی تقاضوں کے مطابق اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔