بھارتی گودی میڈیا اپنی کٹھ پتلی کالعدم ایکشن کمیٹی کو بچانے کیلئے میدان میں آگیا

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کےواضح ثبوت سامنے آگئے، بھارتی گودی میڈیا آزادکشمیر کی کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیلئے استعمال کرنے لگا۔

بھارتی گودی میڈیا نے آزادکشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے نام نہاد احتجاج سے پاکستان کیخلاف نیا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کا انتشاری ٹولے کا بھارتی بیانیہ آزادکشمیر میں دم توڑنے لگا تو بھارتی گودی میڈیا رپبلک ٹی وی ان کا بیانیہ لیکر پاکستان کیخلاف میدان میں آگیا، پاکستان مخالف ہرزا سرائی

ذرائع کے مطابق بھارتی گودی میڈیا کالعدم ایکشن کمیٹی کےپاکستان مخالف بیانیہ کو پرموٹ کرنے لگا۔ بھارتی گودی میڈیا کا وویلا اورچیخیں آسمان کو چھونے لگیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری طارق فاروق کی چیف الیکشن کمشنر سے اپیل، ترقیاتی فنڈز کے انتخابی استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

گودی میڈیا نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں پاکستان مخالف نعروں کو اپنا بیانیہ بنا لیا جس میں کہا گیا کہ آزادکشمیر پاکستان کا علاقہ نہیں ہے ۔

بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں پاکستان مخالف نعرے بازی بھارتی بیانیہ کو تقویت دینے لگا۔ بھارتی گودی میڈیا کے مختلف چینلز کالعدم ایکشن کمیٹی کے حق میں بولنے لگے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل: چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

ذرائع کے مطابق بھارت کے مختلف میڈیا چینلز کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بچانے کیلئے میدان میں آگئے ۔ پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیلئے بھارت کالعدم ایکشن کمیٹی کے ٹولز استعمال کرنے لگا۔

بھارتی گودی میڈیا پاکستان مخالف کوئی بھی بیانیہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ ذرائع کے مطابق بھارت عوامی ایکشن کمیٹی کی نام نہاد تحریک کو لیکر آزادکشمیر میں انتشار کو ہوا دے رہا ہے ۔

راولاکوٹ کی عام عوامی فوٹیج کو مسخ کر کے سکرینوں پر “‘PoK NOT PART OF PAKISTAN’”

ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے نعروں کی سرخیاں چلا کر بے بنیاد دعوے کیے جا رہے ہیں تاکہ اپنی فیک نیوز اور مذموم مقاصد کو سچ کا رنگ دیا جا سکے۔

کشمیری عوام کی جانب سے اس بھارتی منصوبے کو مسترد کیے جانے کے بعد بھارتی گودی میڈیا حقیقت تسلیم کرنے کے بجائے واویلا اور گمراہ کن خبروں کے ذریعے رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی د یتا ہے۔

بھارت کی کالعدم ایکشن کیمٹی پر مبینہ طور پر کی جانے والی سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج نہ ملنے پر بھارت میں اس معاملے پر بے چینی بڑھ گئی ہے، جس کا اظہار میڈیا میں جاری پروپیگنڈہ مہم سے کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں بھارتی گودی میڈیا کے ایک پروپیگنڈہ سیل اور ” را ” فنڈڈ ری پبلک ٹی وی نے بھی آزاد کشمیر سے متعلق بے بنیاد اور من گھڑت دعوے نشر کرنا شروع کر دیے ہیں۔