سیاسی اتحاد

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا باضابطہ سیاسی اتحاد کا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے باضابطہ سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس انتخابی اشتراک کی توثیق کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ اس سیاسی اتحاد سے ریاست میں دونوں جماعتوں کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ کوٹلہ میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، متعدد اہم رہنماؤں کا خاندانوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ہر بین الاقوامی اور مقامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا اور حلقےمیں چوہدری یاسین نے پریس کانفرنس کے دوران سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ حلقہ ایل اے-14 اور حلقہ ایل اے-23 پر جے یو آئی کے اُمیدوار دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اُمیدوار ہوں گے۔

جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار دونوں جماعتوں کے درمیان یہ اہم اتحاد قائم ہوا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی مذکورہ بالا دو حلقوں میں جے یو آئی کی حمایت کرے گی جبکہ ریاست کے باقی تمام حلقوں میں جے یو آئی ، پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کی بھرپور مدد کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں نیا سیاسی بلاک؟ پیپلز پارٹی اور جمعیت اہلحدیث کے درمیان انتخابی اتحاد کا امکان

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات رواں سال 27 جولائی 2026 کو شیڈول ہیں۔