جاوید بٹ

عام انتخابات : حلقے میں میرا اصل مقابلہ شاہ غلام قادر سے ہے، جاوید بٹ

باغ ( کشمیر ڈیجیٹل ،عاصم چغتائی) حلقہ ایل اے 43 ویلی 4 راولپنڈی سے اُمیدوار جاوید بٹ نے کہا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اب ختم ہو چکی ہے اور ان کے تمام عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کو د ئیے گئے ایک سنسنی خیز اور خصوصی انٹرویو میں انہوں نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے لوگ اب اپنے لیے محفوظ راستے تلاش کر رہے ہیں لیکن انہیں اب کہیں سے بھی راہِ فرار نہیں ملے گی، میں حکومت سے ان کو الٹا لٹکانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

جاوید بٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس کالعدم کمیٹی کی منفی سرگرمیوں کی وجہ سے ہمیں دو سال تک ترقیاتی فنڈز سے محروم رہنا پڑا۔

انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقے کے مہاجرین کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انتخابی صورتحال پر کھل کر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ حلقے میں ان کا اصل اور حقیقی مقابلہ شاہ غلام قادر سے ہے۔