کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مانچسٹر، برطانیہ میں بلایا گیا احتجاجی مظاہرہ بری طرح فلاپ ہو گیا ہے۔ اس احتجاجی کال پر برطانیہ میں مقیم تارکین وطن اور مقامی کمیونٹی نے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا، جس کے باعث مظاہرے کا میدان بالکل خالی نظر آیا۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج کی جگہ پر پہنچنے والے ایک شخص نے وہاں کی صورتحال دیکھ کر فوری طور پر ایک ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر کے سب کو اس کی ناکامی سے آگاہ کیا۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے موقع پر موجود رہ کر گراؤنڈ کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا،چوہدری نجیب ایڈووکیٹ بھی ساتھ چھوڑ گئے
ویڈیو میکر نے حقیقت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس وقت مانچسٹر قونصلیٹ کے باہر کھڑا ہوں جہاں مظاہرے کے لیے کوئی بھی جمع نہیں ہو سکا۔قونصلیٹ کے باہر سے بنائی گئی اس ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ لوگوں نے مظاہرے میں نہ آنے کے لیے طرح طرح کے بہانے بنانا شروع کر دیے ہیں۔ کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ میں ٹریفک میں پھنسا ہوا ہوں تو کسی کا کہنا ہے کہ آج گرمی بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے وہ نہیں آ سکتے۔
مظاہرے کی ویرانی کو دیکھتے ہوئے ویڈیو میکر نے لوگوں کو فوری طور پر وہاں پہنچنے کی گزارش کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وہاں نہ پہنچنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نہیں آئیں گے تو انہیں بصورتِ دیگر جرمانے کرنا چاہئے۔
اس پوری صورتحال اور لائیو ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کلعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اور ان کی حقیقت مکمل طور پر کھلی اور بے نقاب ہو گئی ہے کہ انہیں مقامی سطح پر عوامی حمایت بالکل حاصل نہیں ہے۔




