راولاکوٹ اور ہجیرہ کے مقامی شہریوں نے ایکشن کمیٹی کی زبردستی ناکہ بندی کو مسترد کرتے ہوئے خود سڑک کھلوا دی ہے۔
طویل بندش سے تنگ آئے ہوئے عوام نے کمیٹی کے احتجاجی غبارے سے ہوا نکال دی اور راستے صاف کر دیئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راجہ طالب ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن مجلس عاملہ کے عہدے،بنیادی رکنیت سے مستعفی
حویلی سے براستہ راولاکوٹ اور آزاد پتن راولپنڈی جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک روادوں ہوگئی ہے تاہم بعض جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں جنہیں دور کردیا گیا۔
ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے عوام کیساتھ تعاون کیا ۔
ذرائع کے مطابق لسڈنہ ،تولی پیر اور بن بہک کے علاقوں سے آنیوالی سڑک کو لوگوں نے زبردست بحال کروادیا ۔
شہریوں نے واضح کر دیا کہ وہ روزمرہ زندگی کی معطلی اور کسی بھی قسم کی انتشاری سیاست کا مزید حصہ نہیں بنیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کی عدم دلچسپی ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے غبارے سے ہوا نکل گئی، احتجاج موخر کرنے کا اعلان
سڑک کھلنے سے راولاکوٹ اور ہجیرہ کے درمیان آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں فوری طور پر بحال ہو گئی ہیں۔
حویلی سے راولپنڈی آنے اور جانے والی ٹریفک کو طویل تعطل کے بعد شہریوں نے مسافروں کیلئے سڑک کھول دی ہے ۔
حویلی، سدھن گلی اور باغ کے راستے راولپنڈی جانے والی مرکزی شاہراہ بھی مسافروں کیلئے واہ گزار کروادیں ہیں۔




