عوام کی عدم دلچسپی ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے غبارے سے ہوا نکل گئی، احتجاج موخر کرنے کا اعلان

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں الیکشن کا بگل بجتے ہی عوام الیکشن کے جمہوری عمل میں مصروف ہوگئے جس کے بعد عوام کا رخ آئندہ الیکشن کی طرف ہوگیا ۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کا احتجاج مؤخر: عوامی عدم دلچسپی کے باعث قیادت کا پسپائی کا فیصلہ سامنے آگیا۔

شہریوں کی بڑی تعداد اپنے نمائندوں اور امیدواروں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفاتر پہنچ گئے ، کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 23جون تک توسیع کردی جس کے بعد کالعدم ایکشن کمیٹی کے غبارے سے ہوا نکلنے لگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:متحرک رہنما فیصل جمیل کشمیری بھی میدان میں آگئے، کاغذات نامزدگی جمع

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں الیکشن کے ساتھ ہی عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کے بیانئے اور غیر جمہوری طرز عمل کو مسترد کرتے ہوئے جمہوری طرز عمل اور ترقیاتی منصوبوں کی طرف اپنی سوچ کا دھارا تبدیل کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر عوام کی بڑی تعداد عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرنے لگی ۔ عوامی ایکشن کمیٹی سے ماضی میں تعلق رکھنے والے اہم رکن اور ممبر کور کمیٹی جمیل احمد کشمیری نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے آج الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرواد یئے ۔

کشمیری عوام آہستہ آہستہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے بیانیہ سے دور ہونے لگے جس کے بعد ممبر کور کمیٹی نے اپنی احتجاجی کال واپس لے کا اعلان کردیا ۔

انتشاری ایکشن کمیٹی کا غبارہ بالآخر عوامی بے رخی کی سوئی لگتے ہی پھٹ گیا۔کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد میں دی گئی احتجاج کی کال مجبورا ًواپس لے لی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کامیاب ،سینیٹرمشتاق خان نے راولا کوٹ جانے کا فیصلہ ترک کردیا،حکومت آزادکشمیر

کشمیری عوام کی جانب سے اس شرپسندانہ ایجنڈے کو مکمل طور پر مسترد کرنا ہے۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کو عوامی سطح پر پذیرائی نہ ملنے کے بعد اپنی احتجاجی کال مجبوراً واپس لینا پڑی ۔مقامی شہریوں اور تاجروں نے کمیٹی کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے روزمرہ کے معمولات زندگی کو ترجیح دی۔

کالعدم کمیٹی کے غبارے سے ہوا نکلنے کے بعد قائدین کے پاس احتجاج ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں بچا تھا۔عوام کے اس مثبت ردعمل کی وجہ سے شہر میں ہڑتال اور توڑ پھوڑ کا خطرہ ٹل گیا ، کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق کشمیری عوام نے منفی سیاست کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جمہوری عمل اور ترقی کے سفر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے بائیکاٹ اور احتجاج کی تمام کوششیں عوامی شعور کے سامنے بری طرح ناکام ہو گئیں ۔

مقامی شہریوں نے کمیٹی کے بیانیے کو مٹی میں ملا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔وادی بھر میں کاروباری مراکز کھلے ہیں اور عوام نے اپنے ووٹ اور شرکت کے ذریعے انتشاری عناصر کو واضح پیغام دے دیا ہے۔