سہنسہ (کشمیر ڈیجیٹل)امیدوارِ اسمبلی حلقہ4 سہنسہ سرساوہ پنجیڑہ راجہ طالب خان ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی بنیادی رکنیت اور ممبر مجلسِ عاملہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق راجہ طالب خان ایڈووکیٹ نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی بنیادی رکنیت اور ممبر مجلس عاملہ کے عہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کیساتھ دوستی بے مثال،شہبازشریف،ایران،پاکستان یکجان دوقالب،پزشکیان
اپنے ایک بیان میں راجہ طالب خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد مسلم لیگ ن سے ان کی سیاسی راہیں جدا ہوچکی ہیں ۔
راجہ طالب خان ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ گھر گھر پہنچانے میں ہم نے اور ہماری ٹیم نے کافی تگ ودو کی ۔مگر اس کا صلہ یہ ملا کہ قیادت نے کارکنوں کی آواز سننے کی ضرورت ہی نہیں محسوس کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: پانچ حلقوں سے 209 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اور ان کی ٹیم کی آج کے بعد مسلم لیگ ن سے سیاسی راہیں جدا ہوچکی ہیں ۔ آئندہ الیکشن میں بطور آزادامیدوار بھرپور انداز میں حصہ لیں گے ۔
راجہ طالب خان ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے بے حسی کے باوجود ہم آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آئیں گے اور عوامی خدمت کے اپنے مشن کو مزید قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔




