اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا بیلسٹک مزائل پروگرام کبھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنا، یہ نہیں ہوسکتا کہ بیلیسٹک میزائل دوسروں کے پاس ہوں مگر ایران کے پاس نہ ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے ،ایران اور پاکستان ہمیشہ دوست اور بھائی رہے ہیں ۔ اسحاق ڈار اور محسن نقوی نے بھی بے مثال کردار ادا کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کی عدم دلچسپی ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے غبارے سے ہوا نکل گئی، احتجاج موخر کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے جنگی بندی کے بعد ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیائع پر انتہائی دکھ اور تعزیت کرتے ہیں ۔
امن مذاکرات میں امیر قطر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کردار کو سراہاتے ہیں۔ بطور ثالث پاکستان نے نیک نیتی اور جانفشانی سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:متحرک رہنما فیصل جمیل کشمیری بھی میدان میں آگئے، کاغذات نامزدگی جمع
وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔
ایرانی صدر پرویز مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف ہمارا ہمسایہ نہیں بلکہ دوست اور بھائی ہے ۔ دونوں ممالک مستقبل کے مشترکہ شراکت دار ہیں ۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران یک جان دو قالب ہیں ۔ ایرانی صدر نے علامہ اقبال کے شعر سے اپنے خطاب کا آغاز کیا ۔ پاکستان کیساتھ تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں۔




