بیرسٹرعقیل

پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی، بیرسٹر عقیل نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد:وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہا ہےکہ امریکا ایران کے درمیان ثالثی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے سر جاتا ہے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج منگل کو پاکستان آرہے ہیں۔

بیرسٹر عقیل کا کہناتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،اداروں کے سربراہوں کو ٹارگٹ نہ کیا جائے ،سیاسی باتیں سیاسی پلیٹ فارم پر کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامیاب ثالثی پر اظہار تشکر،ایرانی صدر کا آج اہم دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے

بیرسٹرعقیل نے کہا کہ ایران کیساتھ تجارت کا فائدہ عوام کو ملے گا،تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی،کہا جاتا ہے ایران پر سے پابندیاں ہٹنے سے گیس کی قلت ختم ہو جائے گی، حکومت اسکلڈلیبرفورس پرکام کررہی ہے،لوگوں کو بتانےکی ضرورت ہے کہ ہنرحاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہنر کے بغیر بیرون ممالک بھی لوگوں کو نہیں لے رہے،ہنر نہیں ہے تو سیکھیں حکومت مواقع فراہم کر رہی ہے۔

وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے،تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی حد تک برف پگھلی ہے،آگے کتنی پیشرفت ہو گی یہ دیکھنا ہو گا۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران نے معاہدہ کے تحت ایران کو تیل اور پیٹروکیمیکل کی فروخت کا عارضی لائسنس جاری کردیا ہے جس کے تحت ایران 60دنوں تک تیل فروخت کرسکے گا۔

ایران پاکستان کا پڑوسی ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ایران سے سستا پیٹرول میسر آسکتا ہے اس سے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے پیٹرول اور ڈیز کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان کی شاندار سفارتکاری،نئی عالمی تاریخ رقم کردی

امریکی محکمہ خزانہ کے اجازت نامے میں انشورنس، بینکنگ خدمات اور نقل و حمل کے لین دین کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

اس لائسنس میں خام تیل، پیٹرو کیمیکل مصنوعات اور ایران سے نکلنے والی پیٹرولیم مصنوعات کی امریکہ میں درآمد بھی شامل ہے۔