مسلم لیگ ن لچھراٹ کا ٹکٹ کیلئے غلام مرتضیٰ علی گیلانی کی حمایت کا اعلان

عبدالغفور عباسی صدر مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیراعظم وپارٹی صدر مسلم لیگ ن نوازشریف ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو غلام مرتضیٰ گیلانی کو ٹکٹ جاری کرنے کیلئے خط ارسال کردیا۔

اپنے لکھے گئے خط میں کہا کہ میں بحیثیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن ایل اے 28مظفر آباد 2 آپ کی خدمت میں یہ گزارشات پیش کرناپنافرض سمجھتا ہوں کہ حلقہ ایل اے 28مظفر آباد کے پارٹی ٹکٹ کے معطل کئے جانے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

حلقے میں پارٹی ٹکٹ کے اجراء کے حوالے سے چند گزارشات درج ذیل ہیں۔

پارلیمانی بورڈ کے پاس حلقہ ایل اے 28مظفر آباد سے چھ امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سابق امیداوار اسمبلی مسلم لیگ ن ایل اے 28مظفر آباد پیر سید علام مرتضی علی گیلانی بھی شامل ہیں۔

پیر سید غلام مرتضی علی گیلانی نے اپنی عملی سیاست کا آغاز 1983 میں ڈسٹرکٹ کونسل کے ایکشن سے کیا اور پہلی ہی بار میں ممبر سٹرکٹ کونسل منتخب ہوئے اس کے بعد2000 تا2005 کی قانون ساز اسمبلی میں بطورممبر ا سمبلی منتخب ہوئے اور 2006 تا2011 کی اسمبلی میں دوسری مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہو کر مختلف محکموں کی وزارتوں کا قلمدان حاصل کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مرتضیٰ گیلانی پی ٹی آئی عہدیدار کو ن لیگی ٹکٹ ملنے پر برہم،قائدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ

2021 میں جب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اور اس وقت کے وزیر حکومت نے پارٹی نہ چھوڑنے کے حوالے سے قرآن مجید پر حلف اٹھا کر اپنی جماعت مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جس کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت کے اس وقت کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے مسلم لیگ ن کا جھنڈا اور پارٹی ٹکٹ پیر سید نظام مرتضی علی گیلانی کے سپر وکیا اور2026 کے الیکشن میںمسلم لیگ ن کا ٹکٹ بھی دینے کا وعدہ کیا اور جب 2021 کا الیکشن محض 14 دن کی دوری پر تھا اُس وقت پیر سید غلام مرتضی علی گیلانی نے حلقہ ایل اے 28میں مردہ مسلم لیگ ن کو زندہ کیا اور پارٹی کے اندر ایک نئی روح پھونک دی۔

گزشتہ پانچ سالوں میں پیر سید غلام مرتضی علی گیلانی کے زیر سایہ حلقہ ایل اے 28میں میری زیر قیادت تقریبا 315 سے زائد شمولیتی پروگرام کراوئیں جس میں تقریبا 14000 سے زائد ووٹرز کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا۔

پارلیمانی بورڈ کے پاس حلقہ ایل اے 28مظفر آباد سے 6 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائیں اور ان اُمیدواروں سے مل ترتیب مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ اور لاہور میں پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف نے انٹرویو کیئے جس کے بعد ٹکٹ جاری ہونے کا مرحلہ آگیا اور ٹکٹ جاری کرتے وقت حلقہ ایل اے 28مظفر آباد کاٹکٹ جاری نہیں کیاگیاجس کی وجہ سے حلقہ ایل اے 28 مظفر آباد کی تنظیم اور مسلم لیگ ن کے دوٹرز سپورٹر میں شدید مایوسی اور بے یقینی وبے چینی پائی جارہی ہے ۔

مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ چوہدری شہزادنامی شخص جو پی ٹی آئی کا سابق وزیربھی ہے نے نہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور نہ ہی پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کروائی ہے۔ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے اس حلقے کاٹکٹ روک کر رکھا گیا ۔

یادر ہے کہ یہ چو ہدری شہزادوہ شخص ہے جس نے 2021میں قرآن پاک پر حلف اٹھا کر بطور روز پر مسلم لیگ ن کو جھنڈی دیکھا کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور وفاقی حکومت ( تحریک انصاف ) کا ٹکٹ ہو نے کے باوجود پیپلز پارٹی سے 4500 سے زائد دنوں سے شکست کھا چکا ہے اور گزشتہ پانچ سال پاکستان تحریک انصاف کا سر گرم رکن رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت ( جناب شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر، جناب راجہ فاروق حیدر خان سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر، جناب مشتاق منہاس سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مختلف سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا پر اس شخص کے ملک کے حوالے سے ویڈیو بیانات میں اس شخص کو منکر حلف قرآن مجید قرار دے دچکے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ غداری اور حلف قرآن مجید کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت اور ووٹرز سپورٹر چو ہدری شہزادمحمود کوسخت نا پسند کرتے ہیں۔

اگر مرکزی قیادت اور کارکنان کی منشاء سے ہٹ کر چو ہدری شہزادو محمود کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو نا صرف حلقہ ایل اے 28مظفر آباد بلکہ پورے مظفر آبادڈویژن میں مسلم لیگ ن کو شدید نقصان ہوگا۔

عبدالغفور عباسی صدر مسلم لیگ ن کی جانب سے مزید یہ کہ حلقہ ایل اے 28کے زمینی حقائق اور تنظیمی قیادت دکارکنان مسلم لیگ ن کی حقیقی اور میرٹ پراپنی منشاء کے مطابق سابق اُمید اور مسلم لیگ ن پیر سید غلام مرتضی علی گیلانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے کارکنوں کی بے چینی کوختم کیا جائے۔