شہید شبیر بلوچ کو 2 سالہ قانونی جدوجہد کے بعدبالآخر انصاف مل گیا، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر ) پر ماہ رنگ لانگو کو سزا سنائے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد بلوچستان کے فرزند، شہید شبیر بلوچ، کو عدالت سے انصاف مل گیا۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ گوادر شہر میں دورانِ ڈیوٹی بی وائے سی کے مشتعل مظاہرین نے ماہ رنگ لانگو کی قیادت میں ایک جتھے نے انہیں پتھر مار مار کر شہید کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سروس معطل،دوبارہ بحال

انہوںنے کہا کہ آج عدالت کی جانب سے ماہ رنگ لانگو اور ان کے ساتھیوں کو سزا سنائے جانے کے بعد حکومت بلوچستان کا یہ مؤقف درست ثابت ہوا کہ پرامن احتجاج کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے، تشدد کو فروغ دینے اور ریاستی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر دراصل دہشت گردی کے سہولت کار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان شہید شبیر بلوچ کے قاتلوں کو سزا ملنے پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ شہید کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مرتضیٰ گیلانی پی ٹی آئی عہدیدار کو ن لیگی ٹکٹ ملنے پر برہم،قائدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں، سہولت کاروں اور حمایتی عناصر کے خلاف ریاستی جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔