کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا ،امجد علی خان کا لاتعلقی کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا، ممبر کور کمیٹی امجد علی خان ایڈووکیٹ نے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جینیفر بہادر ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کی کم عمر ترین رکن منتخب

ممبر کور کمیٹی امجد علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کی ہے ۔

امجد علی خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ قومی اداروں ، پاک فوج کےخلاف بیانیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی حقوق پر بات کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی حد سے تجاوز کرچکی ہے ۔

راجہ امجد علی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان مخالف بیانیہ کی کسی صورت ہم حمایت نہیں کرسکتے ، اس لیے آج میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کم عمر نوجوانوں کیلئےجو وینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت متعارف

امجد علی خان نے نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان اور افواج پاکستان کےخلاف بیانیہ کا حصہ نہ بنیں اور مثبت سیاست کی طرف آئیں اور اپنا مستقبل خراب ہونے سے بچائیں ۔