کراچی : ایڈمرل شاہد احمد نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ قومی معیشت اور سمندری تجارت میں کلیدی اور اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے ۔
بندرگاہ نے کارکردگی کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے کنٹینر ہینڈلنگ میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کے تحت جاری مالی سال کے اختتام سے قبل ہی 2.651 ملین سے زیادہ TEUs ٹوئنٹی فٹ ایکویلنٹ یونٹس) کو کامیابی سے ہینڈل کیا جا چکا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی جہازوں کا رخ پاکستان کی طرف، کراچی پورٹ نے 24 دنوں میں سال بھر کا ریکارڈ توڑ دیا
وفاقی وزیر برائے بحری امور کے مطابق بندرگاہ کی یہ ریکارڈ ساز کارکردگی ملک کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے مضبوط اعتماد کی واضح عکاسی کرتی ہے ۔
اس تاریخی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے جنید انور نے کہا کہ یہ شاندار سنگ میل کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے افسران اور محنتی کارکنوں کی دن رات کی انتھک محنت اور مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بڑی پیشرفت، ڈھاکہ کوکراچی پورٹ استعمال کرنے کی پیشکش
کے پی ٹی کے چیئرمین نے اس موقع پر مزید نوٹ کیا کہ بندرگاہ میں کی جانے والی حالیہ اصلاحات (پورٹ ریفارمز) اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کارگو ٹریفک میں نمایاں اور ریکارڈ اضافہ کا اہم سبب بنے ہیں، جس سے ملکی تجارت کو مزید فروغ ملے گا ۔



