چکوٹھی(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان ذندہ باد بیسک آرگنائزیشن ، پاک آرمی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ تعاون سے چکوٹھی میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔
پاکستان ذندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے سردار عاصم بشیر مغل مرکزی سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان اور انکی ٹیم ایجوکیشن ونگ کے عہدیداران ، پاک آرمی کے جوانوں اور محمکہ تعیلم ڈسڑکٹ جہلم کے آفیسران پرنسپل کیپٹن سرور شہید بوائز ہائی سکول چکوٹھی اور طلباء نے مل کر نئے پودے لگائے۔۔
بانی پاکستان ذندہ باد بیسک آرگنائزیشن میر نادر علی ابڑو ایس ایس پی /ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ کے مرحوم والد محترم کامریڈ محمد تاج علی ابڑو ریٹائرڈ جج ، ادیب ، شاعر اور بیباک صحافی تھے
مرحوم نے سندھ کی عوام کے لئے بہت کام کئے اور انسانیت کی خدمت کی انکی 39 ویں برسی کے موقع پر ایصال ثواب کے لئے درخت لگائے گئے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔
سردار عاصم بشیر مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان نے کہا کہ محمد تاج ابڑو ایک اچھے انسان تھے جہنوں نے حق سچ اور ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کئے اور لوگوں کو انصاف دیا اور دلایا اور سروس کے بعد انہوں نے انسانیت کی خدمت کی ایسے انسانوں کو ہمشیہ یاد رکھنا چائیے اور اس وجہ سے آج صرف انکے کے نام پر ایک سو نئے درخت لگائے گئے ۔
اور اس مہم میں پاک آرمی محمکہ تعلیم کا بہت اہم تعاون ہے ۔ ضلع جہلم ویلی سول اور فوجی اداروں کا آپس میں مل جل کر کام کرنا ایک دوسرے سے محبت اور احترام اور حب الوطنی کے بہترین جذبے کی پورے آزادکشمیر میں ایک بہترین مثال ہے ۔
جہلم ویلی کے محکمہ تعلیم نے ہمیشہ ہر جگہ ہر پاک آرمی کے شانہ بشانہ کام کیا اور پاک آرمی نے محکمہ تعلیم کے ساتھ بھی تعاون کیا اور حوصلہ افزائی کی۔۔۔
اللہ پاک ہم سب کو ایک قوم اور آپس میں بھائی چارے اور ملک و قوم کی خدمت اور اس کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔ آمین