جی سیون اجلاس : بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے سرجھکائے بیٹھے رہے

فرانس میں جاری جی سیون سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہاتھ میں پرچی تھامے بیٹھے رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی پی آئی آر کا بڑاسکیورٹی لیپس، بھارتی فوج کی خفیہ معلومات لیک

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پر کام جاری ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا بھارت کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے مودی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ان پر حملہ ہوا تو ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہوں گے‘۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:راجہ مامون فہد نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشاری سوچ بے نقاب کردی

انہوں نے مزید کہا، ’اگر کوئی اس شخص (مودی) پر حملہ کرے گا تو ہم وہاں ہوں گے‘۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی نیا رہنما آتا ہے تو پھر صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔