فائرنگ

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، والدہ کے جنازے پر جانے والے اے ایس آئی کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاوید پر تشدد کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ نون کے اے ایس آئی جاوید خصوصی ڈیوٹی پر آزاد کشمیر میں تعینات تھے، والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر وہ گھر واپس جا رہے تھے تاکہ اپنی والدہ کے آخری دیدار اور جنازے میں شرکت کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرپور : لڑکی کی کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں گرفتارمنگیتر کی رہائی کی اپیل

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر نے انہیں روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کا محکمانہ اسلام آباد پولیس کا کارڈ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس سے ان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی جاوید اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔

واقعے کے تناظر میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر احتجاج پُرامن ہے تو ایک سوگوار پولیس اہلکار کو جو اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہا تھاکو تشدد کا نشانہ کیوں بنایا گیا۔

واضح رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے راولاکوٹ میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں جبکہ ریاست کے دیگر حصوں میں جزوی ہڑتال ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:راجہ مامون فہد نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشاری سوچ بے نقاب کردی

راولپنڈی سے اشیائے ضروریہ لے کر جانے والی گاڑیوں کو روکنے اور عملے پر تشدد کے باعث سپلائی معطل ہو چکی ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور راستے کھلوائے جائیں تاکہ اشیائے ضروریہ مل سکیں۔