کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں بیانیہ چلانےوالے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے گرد گھیرا تنگ،مانیٹرنگ سیل قائم
باغ( کشمیر ڈیجیٹل)حکومت نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے ہمدردی رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق اندرون اور بالخصوص بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تشہیر اور ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والوں کی مانیٹرنگ کیلئے سیل قائم کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزادکشمیر پارلیمانی پارٹی اجلاس ،نوازشریف کی کشمیری عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
مذکورہ تشکیل کردہ سیل ملکی سلامتی کیخلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنیوالے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے گا۔
ڈی آئی جی پونچھ نے پولیس آفیسران اور ملازمین پر مشتمل سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مابین مذاکرات جاری، مثبت خبروں کا انتظار کریں: ترجمان وزیر اعظم
مانیٹرنگ سیل انٹرنیٹ بحال ہونے پر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ مواد اکٹھا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردے گا۔
علاوہ ازیں ایسے اشخاص جو ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد اپلوڈ کر رہے ہیں کی تفصیل دفتر ہذا کو،ارسال کرنے کے پابند ہونگے۔




