حکومت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیان کے مطابق دونوں اطراف کے مابین بات چیت کا سلسلہ مثبت انداز میں جاری ہے اور تمام معاملات کو باہمی رضامندی سے حل کرنے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔
شوکت جاوید میر نےپیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے بہت جلد مثبت خبریں سامنے آئیں گی، اس لیے شہری مثبت خبروں کا انتظار کریں۔ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ تمام دیرینہ مطالبات اور تحفظات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کر کے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جائے۔




