مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت، سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے، کامران شاہد

سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران شاہد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کے درمیان قومی مفاد پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے، جبکہ کسی بھی سطح پر اختلاف کے تاثر کو انہوں نے حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے۔

ایکس پر جاری اہم بیان:

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ باخبر مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت و قیادت اور ریاستی اداروں کے درمیان قومی مفاد، آئینی حدود اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پالیسی سازی اور انتظامی امور میں مشاورت کا عمل معمول کے مطابق، مثبت اور نتیجہ خیز انداز میں جاری ہے، کسی بھی سطح پر اختلاف، فاصلے یا عدم اعتماد کا تاثر حقیقت کے برعکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 28ویں ترمیم کی افواہیں وقیاس آرائیاں،کامران شاہد نے پول کھول دیا

ملکی استحکام اور یکسوئی:

کامران شاہد کا کہنا تھا کہ سیاسی ماحول میں بعض اوقات ذاتی آراء اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہتی ہیں، تاہم انہیں ریاستی موقف یا ادارہ جاتی سوچ نہیں سمجھا جانا چاہیے، حکومت اور ادارے ملک کے استحکام، معاشی بحالی اور عوامی ریلیف کے لیے یکسو، مربوط اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ کامران شاہد اس مؤقف کا اظہار کرتے ہیں کہ ریاستی ادارے اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور ملکی استحکام و پالیسی تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔