28ویں ترمیم کی افواہیں وقیاس آرائیاں،کامران شاہد نے پول کھول دیا

معروف صحافی واینکر کامران شاہد نے کہا ہے کہ 28ویں ترمیم کے معاملات کی براہ راست آگاہی رکھنے والے نے افواہوں اور قیاس آرائیوں کو واضح طور پر تفریح قرار دیدیا ہے اور اس پر حیرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

کامران شاہد نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جب 28ویں ترمیم کے معاملات سے براہِ راست آگاہی رکھنے والے افراد سے 28ویں آئینی ترمیم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بعض میڈیا حلقوں میں چند حد سے زیادہ پریشان افراد کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں پر واضح طور پر تفریح اور حیرت کا اظہار کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ حالات میں 28ویں آئینی ترمیم کے امکانات دکھائی نہیں دے رہے : اعظم تارڑ

یاد رہے کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا سمیت کئی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی 28ویں ترمیم سے متعلق قیاس آرائیاں کررہا ہے اور مختلف قسم کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں ۔

کئی معروف صحافی بھی دعوے کرچکے ہیں کہ 28ویں ترمیم آرہی ہے لیکن گزشتہ دنوں وفاقی وزیر قانون نے واضح کیا تھا کہ فی الحال کوئی ترمیم نہیں لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری سپورٹ کے بغیر کوئی آئینی ترمیم پاس ہوسکتی نہ بجٹ،بلاول

گزشتہ روز ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے دعویٰ کیا تھاکہ بجٹ سے قبل ترمیم لائی جائیگی جس میں بلدیاتی نظام کو مضبوط کیا جائیگادوسری طرف پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ فی الحال حکومت کی جانب سے ترمیم کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔