آزادکشمیرکی کشیدہ صورتحال ، بار کونسل کی مذاکرات کی کوششیں تیز، 16رکنی کمیٹی راولاکوٹ روانہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے سنگین حالات، وکلا برادری مذاکرات کیلئے میدان میں آگئی، مذاکراتی عمل شروع کرنے کیلئے بار کونسل آزادکشمیر نے16رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی پری بجٹ اجلاس، عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا عزم

ذرائع کے مطابق بار کونسل آزادکشمیر کی 16 رکنی کمیٹی کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے مابین مذاکراتی عمل شروع کرنے اور افہام وتفہیم کی کوشش کرے گی ۔کمیٹی کے اراکین مظفرآباد سے راولاکوٹ روانہ ہو گئے۔

بذریعہ مکتوب بار کونسل نے خصوصی کمیٹی کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کا حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کمیٹی کا کوآرڈینیٹر صدر سنٹرل بار راجہ ضیغم ایڈووکیٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کی کال کے بعد حالات کافی کشیدہ ہوچکےہیں ، جس کیلئے اب بار کونسل آزادکشمیر بھی میدان میں آگئی تاکہ آزادکشمیر میں امن کی فضاء کو دوبارہ قائم کیا جاسکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے مبارکباد کی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان

آزادکشمیر بار کونسل نے ایک بار پھر آزادکشمیر میں حکومت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنے کیلئے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے کرے گی ۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں موجودہ کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کیلئے آزادکشمیر کی اہم شخصیات نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔