پی سی بی

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان ،کارکردگی پر فوکس

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کئے گئے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق ٹریک اے اور بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹس ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026: سویڈن نے تیونس کو پانچ گول سے شکست دیدی

پی سی بی کے مطابق ٹریک اے میں ریڈ بال کرکٹ کے اسپیشلسٹ کرکٹرز شامل ہوں گے جب کہ ٹریک بی اور سی میں ون ڈے اور ٹی 20کےکھلاڑی شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق ٹریک سی میں صرف ٹی 20کے کرکٹرز شامل کیے جائیں گے جب کہ ٹریک ڈی میں ڈیولپمنٹ اور اکیڈمی کےایمرجنگ کرکٹرز شامل ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈیٹاکو شامل کر رہے ہیں ،کھلاڑیوں کا 85 فیصدکنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، اچھے رزرلٹ لینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے لیے سب کچھ مہیا کر رہے ہیں ،باہمی سیریز میں نتائج اچھے ہیں ٹورنامنٹ میں اچھے نہیں رہتے اس پر کام ہورہا ہے، پرفارمنس کےعلاوہ بھی بہت چیزیں ہیں،ہم مانتےہیں ٹورنامنٹس میں اچھے نہیں اب ہم کام کر رہےہیں بہتری دکھائی دیگی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا میں اس حق میں ہوں کہ فٹنس ٹیسٹ میڈیا کےسامنے ہوں، سلیکشن کمیٹی کے پاس بہت کام کرنےکو ہے ،ہم پابند کر رہے ہیں کہ پلیئر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:بھارت نے پاکستان کو 64رنز سے ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نہیں کھیلے گا تو اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے،ہم نےدستاویز میں ایک ایک چیز کو بڑی تفصیل سے ڈالا ہے ،کھلاڑیوں سے اچھا فیڈ بیک ملا ہے کھلاڑیوں کو مکمل بریف کیا گیا ہے، اب کوئی یہ نہیں کہے گا کہ اے نہیں ملی ،بی نہیں ملی۔

پی سی بی نے کہا کہ ہر فارمیٹ کی شناخت،اہمیت اور ضروریات کو تسلیم کرلیا گیا،جدید کرکٹ کے بدلتے تقاضوں کے مطابق نیا ماڈل تیار کیا ہے۔