امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران میں الیکٹرانک معاہدہ پردستخط ہو گئے ہیں اور آبنائے ہرمزکھل چکی ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ جمعہ کو آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا معاہدہ، مودی کے متعصبانہ ردعمل پر بھارتی شہریوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا
انہوں نے کہا کہ 19جون کو جنیوا میںمعاہدہ پر دستخط کے بعد ہم ڈیل کا مسودہ جاری کرینگے، ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں حاصل کریگا، ہمیں ایران کےمعاملے پر اتحادیوں کی مدد کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدہ پر دستخط کیلئے نائب صدر جے ڈی وینس جنیو آئیں گے۔وعدوں پر عملدرآمد سے قبل ایران کو ریلیف نہیں ملے گا۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ فرانسیسی فوج آبنائے ہرمز میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے
دوسری طرف امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے دستخط کر دیئے ہیں، امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کئے۔
امریکی نائب صدر نے بتایاکہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن کے سفیر’’ نوبل امن انعام‘‘ کیلئے نامزد کیا جائے،ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو تعمیرات کی مد میں 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، یہ تعمیراتی فنڈ خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے دیا جائے گا۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا معاہدے کے مسودے میں شامل نہیں۔




