کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف بڑی کارروائی، اندرون اور بیرون ملک سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیے جائیں گے۔ کمیٹی ممبران کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے۔ قیادت کی جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی شہ پر ریاست مخالف بیانات دینے والے بھائی سے میرا کوئی تعلق نہیں،اکرام اللہ
یاد رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام 10دن سے آزادکشمیر میں احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے بعد لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اس دوران فورسز پر حملے بھی کئے گئے ہیں۔
راولاکوٹ میں گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو پہلے احتجاج ختم کرنا ہوگا اس کے بعد ہی بات چیت ہوگی




