تتہ پانی،سہڑہ میں مہاراجہ دور کی باولی حکومتی عدم توجہی کا شکار

تتہ پانی درہ شیر خان (سخاوت سدوزئی)جنت نظیر وادی جموں کشمیر جہاں قدرتی حسن سے مالا مال ہے وہیں اس دھرتی پر مہاراجہ دور میں خوبصورت پتھروں کی تراش سےتعمیر کی گئی باولیاں،تالاب اور عمارتیں اُس دور کے فن تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں۔

آزاد جموں کشمیرمیں سیز فائر لائن کے سیکٹر تتہ پانی درہ شیر خان کے علاقے سِہڑہ میں ایسی ہی تاریخی باولی بھی موجود ہے جو حکومت اور محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

مہاراجہ ہری سنگھ نےخطہ جموں کشمیر میں اپنی دوسری شریک حیات رانی بیگم سے محبت کے اظہار کیلئے تاریخی باولیاں،باغ باغیچے بھی تعمیر کرکے رانی کے نام منسوب کئے

سہڑہ کی تاریخی باولی پر مہاراجہ ہری سنگھ کی دوسری شریک حیات رانی بیگم کے لشکر کا پڑائو ہوا کرتا تھا،باولی کے آنگن میں پیپل کا قدیمی درخت باولی کیلئے شجر سایہ دارکی مانند ہے۔ملک بھر کے سیاحوں کی بڑی تعداد اس باولی کو دیکھنے آتی ہے۔

شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر اس تاریخی ورثے کو آج تک محفوظ نہ کیا جاسکا،حکومت آزاد جموں کشمیر،محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ اس تاریخی باولی کی از سر نو تعمیر کرکے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: تنویر الیاس کا آئی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ، اہم ملاقاتوں میں مستقبل کا تعین بھی کر لیا؟

Scroll to Top