مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزادکشمیر نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو سپورٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم جائنٹ ایکشن کمیٹی کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں مظفرآباد اپراڈا کے عنایت بیکرز سمیت چار دوکانیں سیل کردیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ : آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے اضافے کی منظوری
اسٹنٹ کمشنر مظفرآباد حماد بشیر کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے عنایت بیکرز اپراڈہ سمیت 4 بیکریوں کو حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں قانونی کارروائی کے تحت سیل کر دیا گیا ہے،
گزشتہ ہفتہ عنایت بیکرز کے مالکان کی کالعدم کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر کو نقد رقم دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی اجلاس ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر ،مجموعی حجم18ہزار روپے تجویز
ذرائع کے مطابق عنایت بیکرز، شاھین بیکرز ، سٹی بیکرز ،فریسکو بیکرز پر الزام ہے کہ ان کے مالکان نے گزشتہ ہفتے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ شوکت نواز میر صاحب کے حوالے کیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کو سپورٹ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ان تاجروں کا بھی گھیرا تنگ کیا جائےگا تو اسے سپورٹ کررہے ہیں



