فٹبال

بلاول بھی برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے، شائقین کو لیاری آنے کی دعوت دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری فٹ بال کے شوقین نکلے ۔

انہوں نے برازیل فٹبال ٹیم کی جرسی پہن کر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے فٹبال ورلڈکپ کے میچز دیکھنے کے لیے شائقین کو لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں فٹبال ورلڈکپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی کے عوام کے لیے ایک خصوصی انتظام کیا گیا ہے ۔

لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگائی گئی ہے، جہاں فٹبال کے تمام میچز شائقین کے لیے براہ راست دکھائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لیاری ہمیشہ سے کھیلوں خصوصاً فٹبال کے حوالے سے مشہور رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کی ترجیح یے : چیئرمین بلاول بھٹوزرداری

یہاں کے نوجوانوں میں فٹ بال کا بہت شوق پایا جاتا ہے اور یہ اسٹیڈیم کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے فٹبال کے شائقین کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ لیاری اسٹیڈیم آئیں اور بڑی اسکرین پر ورلڈکپ کے مقابلوں سے لطف اندوز ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں ۔ فٹبال جیسے کھیل نوجوانوں میں جوش، جذبہ اور مقابلے کا احساس پیدا کرتے ہیں ۔

لیاری اسٹیڈیم میں فٹ بال ورلڈکپ کے میچز دکھانے کے اعلان کے بعد علاقے کے فٹبال شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو ناخوش؛ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا اہم اجلاس طلب

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کو بہتر مواقع میسر آئیں گے ۔