بارش

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث مختلف مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرد آلود آندھی آنے کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آ سکتی ہے اور گرمی کی شدت کچھ وقت کیلئے کم ہو سکتی ہے ۔

سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی سندھ کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرد آلود آندھی چلنے کا امکان ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آج سے 15 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، جبکہ کچھ مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے دوران تیز ہوائیں کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس لیے احتیاط کرنا ضروری ہے ۔

متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے ۔

ملک کے کئی حصوں میں موسم بہتر ہو سکتا ہے، تاہم کچھ علاقوں میں خراب موسم روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات،11 جون سے 13جون تک بارش،ژالہ باری، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور غیر ضروری سفر کے دوران احتیاط کریں ۔