تصدیق

ایزی پیسہ کمپنی نے اپنے صارفین کو درپیش تکنیکی مسائل کی تصدیق کر دی

ایزی پیسہ جو پاکستان کا ایک معروف ڈیجیٹل مالیاتی پلیٹ فارم ہے ،نے اپنے صارفین کو درپیش تکنیکی مسائل کی تصدیق کی ہے ۔ کمپنی نے اس صورتحال پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ کچھ صارفین کو ایپ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ ان مسائل کی وجہ سے بعض افراد کو ٹرانزیکشن کرنے، اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے اور دیگر سہولیات استعمال کرنے میں رکاوٹ کا سامنا ہے ۔

تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ مسئلہ تمام صارفین کو متاثر نہیں کر رہا، بلکہ صرف کچھ صارفین اس سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ مسئلہ وقفے وقفے سے سامنے آ رہا ہے ۔ ایزی پیسہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کی تکنیکی ٹیمیں اس خرابی کو دور کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام خدمات کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی مالی لین دین جاری رکھ سکیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ میں بڑی تبدیلی، ان ایپ چیٹ بوٹ ایلو متعارف

بیان میں مزید کہا گیا کہ کمپنی صارفین کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ ہے اور اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ایزی پیسہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر سے کام لیں کیونکہ سروسز کو بہتر بنانے اور بحال کرنے کا عمل جاری ہے۔ کمپنی نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ صارفین کا اعتماد ان کی سب سے بڑی ترجیح ہے اور ان کے مفادات کا ہر حال میں خیال رکھا جائے گا ۔

دوسری طرف، سوشل میڈیا پر بھی متعدد صارفین نے شکایات کی ہیں کہ انہیں ایپ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ کچھ صارفین نے بتایا کہ وہ رقوم کی منتقلی نہیں کر پا رہے جبکہ بعض کو ایپ کے مختلف فیچرز تک رسائی میں مسئلہ ہو رہا ہے ۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل بینکنگ اور مالیاتی ایپس میں کبھی کبھار تکنیکی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، کیونکہ یہ سسٹمز بڑی تعداد میں صارفین کو ایک ساتھ خدمات فراہم کرتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ کے کروڑوں صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

تاہم ان کے مطابق ایسے مواقع پر کمپنی کی بروقت اطلاع اور شفافیت بہت اہم ہوتی ہے تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رہے ۔ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی نئی پیشرفت یا اپ ڈیٹ کو اس کے سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کیا جا ئیگاتاکہ صارفین کو درست اور بروقت معلومات ملتی رہیں ۔