بلاول بھٹو

کشمیری عوام کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کی ترجیح یے : چیئرمین بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی اُمور کی انچارج اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی اجلاس میں شریک ہوئیں ۔

پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کا  تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے درمیان آزاد کشمیر کی صورت حال سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو ناخوش؛ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا اہم اجلاس طلب

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور کو پی پی اے جے کے کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے حالیہ صورت حال سے متعلق تجاویز دیں ۔

بلاول بھٹو زرداری اور پی پی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے پی پی اے جے کے کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کی تجاویز کو غور سے سنا۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آزاد جموں و کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکائے اجلاس سے بات چیت میں کہاکہ  پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی اور ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کے مسائل کے حل کوترجیح دی ۔ سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں

مزید یہ بھی پڑھیں:جو پنجاب کے حقوق پر سودا کرنے کیلئے تیار ہیں وہ جی بی کو کیا حقوق دیں گے، بلاول بھٹو ن لیگ پر برہم

ان کا آخر میں  کہنا تھا کہ  وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کروں گا اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالا جائے گا۔