عمران خان کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ذرائع اڈیالہ جیل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بانی تحریک انصاف عمران خان کے ہسپتال میں طبی معائنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کے حوالے سے اڈیالہ جیل انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا ۔

ذرائع اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق مختلف سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینلز پر بانی تحریک انصاف عمران خان کے طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ذرائع اڈیالہ جیل

یاد رہے کہ مختلف نجی ٹی وی چینلز بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلیے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ کرنے کے دعوے سامنے آئے ہیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پمز اور الشفا آئی اسپتال کی میڈیکل ٹیم سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کریں گی ۔۔