امریکی فضائیہ کا حملہ، بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر ناکارہ بنادیا

بھارت نے بحیرۂ عمان میں آئل ٹینکر حملے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رایٹرز کے مطابق بھارت نے امریکی مشن کو اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق خلیج عمان میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 3 بھارتی لاپتا ہیں، آئل ٹینکر پر موجود 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی شہری تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا خواتین کو جدید کورسزکیساتھ 15ہزار ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ

اس سے قبل امریکی افواج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ امریکی افواج نے بحیرۂ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو فضائی حملہ کرکے ناکارہ بنا دیا۔ امریکی فوج کے مطابق جہاز نے امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش کی۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق پلاؤ کے پرچم بردار آئل ٹینکر ایم/ٹی سیٹے بیلو کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بحیرۂ عمان سے گزر رہا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران پر آج رات سخت حملہ کریں گے، پھر دیکھتے ہیں معاہدہ کیسے نہیں ہوتا،ٹرمپ کا اعلان

بیان میں کہا گیا کہ امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا کیونکہ عملہ امریکی فورسز کی جانب سے بار بار دی گئی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔

خیال رہے کہ امریکی فوج نے گزشتہ روز بھی بحیرہ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا تھا۔