قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کر دیا گیا۔

اس حوالے سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق بہبود اور پنشن اکاؤنٹ میں شرح منافع میں 1.2 فیصد اضافہ کر دیا گیا جو 12 سے بڑھ 13.2 فیصد ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق قومی بچت کے شریعہ سروا اکاؤنٹ میں منافع کی شرح 0.9 فیصد بڑھا کر 11.88 فیصد کر دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمان: امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر سمندر میں کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہے

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 0.54 فیصد اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد نئی شرح 12.11 فیصد ہوگئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.042 فیصد بڑھا 12.24 فیصد کر دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت کا 4 ممبران کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی گرفتاری میں مدد پر1,1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

اس طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 0.54 فیصد بڑھا 1 لاکھ پر 11770 کر دی گئی۔قومی بچتوں اسکیموں کی نئے شرح منافع کا اطلاق 10 جون سے ہوگا۔

بی ایس سی، پی بی اے اور ایس ایف ڈبلیو اے پر منافع کی شرح 24 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.6 فیصد ہوگئی۔

اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ ، سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرحوں کو بالترتیب 14.4 فیصد، 18.54 فیصد اور 20.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔