احسان شبیر شانی کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان

پُرتشدد سرگرمیوں اور قیادت کی حکمت عملی سے اختلاف کرتے ہوئے احسان شبیر نے کالعدم تنظیم سے علیحدگی کا بیانِ حلفی جمع کروا دیا ہے۔

آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے فعال رکن احسان شبیر شانی ولد مرزا شبیر نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اب اپنا کوئی بھی تعلق نہ رہنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اس ویڈیو پیغام کے ذریعے تنظیم کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کئی اہم سوالات اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبر محسن خلیل نے گرفتاری دیدی، عوام سے احتجاج میں شرکت نہ کرنیکی اپیل

اپنے ویڈیو بیان میں احسان شبیر شانی کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک فعال اور سرگرم رکن رہے ہیں۔ تاہم، حالیہ حالات و واقعات اور تنظیم سے منسوب پُرتشدد سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک تنظیم کی قیادت اسے اس راستے پر لے جا رہی ہے جس سے وہ اتفاق نہیں کرتے، لہٰذا وہ اس کا مزید حصہ نہیں بن سکتے۔