پی ٹی آئی بھگوڑوں کا جھوٹی ویڈیو پر پروپیگنڈا بے نقاب

پی ٹی آئی کے بھگوڑے قاسم سوری اور دیگر کئی رہنمائوں کی جانب سے ایک جھوٹی ویڈیو پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور اس کی لوکیشن بھی مظفرآباد بتائی جا رہی ہے، مظفرآبا دمیں بیٹھا شرپسند بتا رہا ہے کہ راولاکوٹ میں سیکڑوں افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔

ویڈیو میں بولنے والا نامعلوم شخص عوام کو اشتعال دلانے کیلئے باہر نکلنے کی اپیل کے علاوہ اوورسیز کشمیریوں سے عالمی برداری سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کرتا ہے ۔

راولاکوٹ میں جون کی گرمی میں کوئی بھی جیکٹ نہیں پہنتا جبکہ ویڈیو بنانے والے شخص نے جیکٹ پہن رکھی ہے ۔

نامعلوم شخص دعویٰ کرتا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی طرف فائرنگ کی گئی اور لاشیں ہی لاشیں ہیںاور زخمیوں کو بھی نہیں اٹھانے دیا جا رہا ہے۔

نامعلوم شخص جو اپنا نام تک نہیں بتا رہاکے ویڈیو کلپ کو پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی جانب سے مسلسل شیئر کیا جا رہا ہے جس سے خوف وہراس پھیل رہا ہے۔

ویڈیو میں موجود شرپسند دھمکی دیتاہے کہ ہم جمع ہوکر کسی کو خیر سے نہیں جانے دینگے جس سے تحریک انصاف اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں، ریاست کو ایسے ناسوروں سے سختی سے نمٹنا ہوگا۔