تحریک انصاف سوشل میڈیا کا گھناؤنا پروپیگنڈا،26 نومبر 2024 کی طرز پر راولاکوٹ کی عوام کو ریاست کیخلاف کرنے کی سازش بے نقاب

راولاکوٹ واقعہ پر پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولاکوٹ شہر میں رات ساڑھے8 بجے کے بعد مکمل امن ہے اور ایک گولی بھی نہیں چلی۔

اعلیٰ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کے سی ایم ایچ حملے میں راولاکوٹ پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3اہلکار اور فیڈرل کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید ہواجنہیں 7.62ایم ایم کلاشنکوف کی گولیاں لگیں جبکہ راولاکوٹ پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے20سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کا حملہ،4اہلکار شہید، 20سے زائد زخمی،آئی جی کا سخت انتباہ جاری

اعلیٰ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کےدوران دو شہری شدید زخمی ہوئے اس کے علاوہ کوئی سویلین زخمی نہیں ہوا۔

اعلیٰ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کاسوشل میڈیا پر کیا جانیوالا پروپیگنڈامکمل جھوٹ ہے ،راولاکوٹ شہر میں ساڑھے 8 بجے مکمل امن ہے۔

اعلیٰ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ راولاکوٹ میں ساڑھے 8 بجے کے بعد کوئی گولی چلی نہ ہی دھنگا فساد ہوا نہ ہی کرفیو لگایا گیا ، شہر میں مکمل امن ہے،پی ٹی آئی 26نومبر کی طر ز پر پروپیگنڈا کررہی ہے۔

یوں تحریک انصاف سوشل میڈیا کا گھناؤنا پروپیگنڈااور26 نومبر 2024 کی طرز پر راولا کوٹ کی عوام کو ریاست کیخلاف کرنے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی بھگوڑوں کا شمالی یورپ سے بنائی گئی ویڈیو پر پروپیگنڈا بے نقاب