راولا کوٹ:انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر نے راولا کوٹ میں کا لعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح شر پسند عناصر کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے افسران اور اہلکاروں پر پیشگی منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ، امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور سی ایم ایچ راولا کوٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آزادکشمیر پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو راولاکوٹ میں کا لعدم ایکشن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے سرغنوں کے مسلح عناصر نے احتجاج کے نام پر جمع ہو کر ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو منصوبہ بندی کے تحت براہ ر است نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: شہید شہزیب حبیب کی نمازِ جنازہ ادا، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت 3500 افراد شریک
فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 4قانون نافذ کرنے والے اہلکار جام شہادت نوش کر چکے ہیںجبکہ 20 سے زائد پولیس اور سیکورٹی ابا اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہید و زخمی اہلکاروں کے زخم فائر آرم اور گن شات نوعیت کے ہیں۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کسی پر امن سیاسی احتجاج کا تسلسل نہیںبلکہ ایک منظم مسلح اور دہشتگردانہ کارروائی ہے جس میں ریاستی رٹ عوامی امن، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایک طبی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
سی ایم ایچ راولا کوٹ پر حملہ نہ صرف قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ مریضوں طبی عملے، زخمی اہلکاروں اور عام شہریوں کی سلامتی کو براہ ر است خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ ، شہادتیں، گن شارت زخمی اور بعد ازاں سی ایم ایچ راولا کوٹ پر حملہ واضح دہشت گردی ہے۔
اس حملے کا قانونی نتیجہ ناگزیر شواہد پرمبنی اور آئین و قانون کے عین مطابق اور یقینی ہوگا، کسی مسلح جتھے کو آزاد کشمیر کے امن شہریوں کی سلامتی اور ریاسی نظام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
آزاد جموں و کشمیر پولیس شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی شہادت کو آزاد کشمیر کے امن، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے عظیم قربانی گردانتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی مسلح گروپ کا سی ایم ایچ راولاکوٹ پرحملہ، شہیدسب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار شہید ،20 اہلکار زخمی
پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
آزاد کشمیر پولیس اور انتظامیہ واضح کرتی ہے کہ ریاستی رٹ ،عوامی امن اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگااور قانون اپنا راستہ لے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے سی ایم ایچ پر حملے میں شہید ہونیوالے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 2پولیس اہلکاروں کا تعلق راولاکوٹ سے ہے جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کا ایک اہلکار بھی شہید ہوا ہے۔




