شوکت نواز میر کا حکومت سے رابطہ، مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کی پیشکش کردی

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبرشوکت نواز میر نے حکومت سے رابطہ کرکے مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کی پیشکش کردی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبرشوکت نواز میر نے حکومت سے رابطہ کیا ہے اور مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھنے کی پیشکش کی ہے لیکن حکومتی ذرائع کے مطابق اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومت نے جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دیدیا ہے جس کے بعد گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہے، مظفرآبا دمیں ایکشن کمیٹی کے دو اہم رہنمائوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں