آزادکشمیر میں بدامنی اور انتشار کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ثابت ہوگیا ۔بھارتی میجر گورو آریا کے اعتراف سے ہلچل
اس حوالے سے بھارتی سابق فوجی اہلکار میجر گورو آریا نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آزادکشمیر میں بھارتی اقدامات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ، مریم نواز یا بلاول بھٹوکا دورہ آزادکشمیرمتوقع
بھارت کے میجر (ر) گور و آریا نے آزاد کشمیر میں مداخلت کا اعتراف کر لیا، مزید انکشافات کرتے ہوئے میجر گورو آریا کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کچھ لوگ اور گروپ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ۔
گور و آریا نے مزید ہرزا سرائی کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے ان گروپس کو تھوڑی سپورٹ اور ڈائریکشن دیں تو آزاد کشمیر میں کچھ بڑا کیا جاسکتا ہے ۔ اس کا کہنا تھا کہ صحیح وقت پر آزاد کشمیر میں کیا گیا بھارتی اقدام بہت بڑی کامیابی دے سکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:مہاجرین کی 12 نشستوں سے متعلق ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
بھارتی میجر گرو آریا کے انکشافات کے بعد ایک سوال کے جواب میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت اس طرح کے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے دنیا بھر میں دہشتگردی کو پروموٹ کررہا ہے ۔
کینیڈا سے لیکر بلوچستان تک اور کشمیر سے لیکر قطر تک بھارتی دہشتگردی دنیا کے سامنے عیاں ہے ۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آزادکشمیر میں بھی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے ۔
مگر آزادکشمیر کے عوام ان عناصر کو بخوبی جانتے ہیں ۔ مہاجرین کی 12 نشستوں کے معاملے پر جس طرح چند عناصر نے ریاست کو یرغمال بنانے کی ناکام کوشش کی اس کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ کا ملوث ہونا خارج ازامکان نہیں ہے ۔




